اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن اورکمیشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ حکومت پر عوام، غیر ملکی ڈونرز اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اسلام آبادمیں DFID کی برطانوی وزیر رائٹ ہان جسٹن گریننگ کی قیادت میں برطانوی وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ صوبہ میں تبدیلی کے ایجنڈے کو عملی شکل دینے کیلئے قانون سازی حتمی مراحل میں ہے۔
جن میں بلدیاتی انتخابات، احتساب کمیشن، معلومات تک عوام کی رسائی اور رائٹ ٹو سروس کے قوانین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کاقانون سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمہ اورصاف شفاف ماحول میں گڈگورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔