چکوال : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ ہم اسلام آباد بند کر کے وہاں کے شہریوں کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں۔
میں ان کو اور اسلام آباد کے شہریوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کرپشن ایک ایسے کینسر کی مانند ہے جو ملک کو آہستہ آہستہ کھاتی جا رہی ہے اگر ملک کو توانا کرنا ہے تو اس سے جان چھڑانا پڑے گی اور آج کی تھوڑی تکلیف ہی مکمل تباہی سے بچنے کا واحدطریقہ ہے۔
لہذا اپنی چھوٹی موٹی تکالیف کو بھلا دیں اور اس ناسور سے جان چھڑائیں۔