کرپشن کیس میں تھائی لینڈ کی وزیراعظم عدالت میں پیش

Shina Watra

Shina Watra

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی وزیر اعظم یِنگ لَک شناوترا اپنے اوپر عائد الزامات کا دفاع کرنے آج آئینی عدالت پہنچی ہیں۔الزامات ثابت ہونے پر اْنہیں اقتدار سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔ یِنگ لَک شناوترا پراختیارات کے غلط استعمال اوربد عنوانی کا الزام ہے۔اْ ن پر یہ الزامات قومی انسداد بد عنوانی کمیشن نے عائد ہیں۔

الزامات ثابت ہونے پر ینگ لک حکومت سے محروم ہو کر گھر واپس جا سکتی ہیں اور اْن پر سیاست میں حصہ نہ لینے کی 5 سالہ پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ 6 ماہ تک تھائی لینڈ کی سڑکوں پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب کمی ہو گئی ہے۔ اگر عدالت انھیں سارے الزامات سے بری کرتی ہے تو انھیں ایک بار پھر مخالفین کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔