لاہور (جیوڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے جمع کرائی جانے والی لسٹ کے ایک سو پچاس کیسز پر ردعمل میں کہا کہ نیب کی لسٹ پر سمری ٹرائل کے لئے سپریم کورٹ کمیشن دے جو کھلی سماعت کے بعد بارہ گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہا اگر انکی تجویز پر عمل کر لیا جائے تو ہمیشہ کے لئے یہ ایشو ختم ہو جائے گا۔
شجاعت حسین نے پیشکش کی سب سے پہلے ٹرائل کا آغاز انکی ذات سے کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔