بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ جانگ کن چینگ کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین میں پہلی مرتبہ وزارت خارجہ کےکسی اعلیٰ عہدیدارکو بدعنوانی کے الزامات کے تحت اس کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ جانگ کن چینگ عہدے کے لحاظ سے نائب وزیر خارجہ تھے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جانگ کن چینگ ’تادیبی خطاؤں‘ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
چین میں سرکاری طور پر بدعنوانی کی جگہ یہی لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ہر سطح پر کرپشن کے خلاف جنگ کواپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔