کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے کرپشن الزامات پر ماتحت عدالتوں کے 4 ججزکو فارغ جب کہ ایک جج کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نےماتحت عدالتوں میں کرپشن الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے 4 ججز کو الزامات کی روشنی میں عہدوں سے فارغ کردیا جب کہ ایک جج کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جن ججز کو عہدوں سے فارغ کیا۔
ان میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدرالدین میمن، علی گل خاصخیلی، ثمینہ علیم اور ابوالاعلی جتوئی شامل ہیں جب کہ آدم ایچ اسحاق کو کرپشن الزامات پر جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔