بھارت (جیوڈیسک) بھارتی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجری وال کا کہنا ہے کہ سیاسی نظام میں کرپشن پر قابو نہ پایا تو بھارت ٹوٹ سکتا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ اروند کجری وال نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا سیاستدان فرقہ ورانہ فسادات کے ذمہ دار ہیں، بدعنوانی پر قابو نہ پایا گیا تو لاکھوں بھارتی غریب اور جاہل رہ جائیں گے۔
کجری وال نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کی خواہش نہیں رکھتے اروند کجری وال نے انچاس دن کی حکومت کے بعد بدعنوانی کے خلاف بل مسترد ہونے پر وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔