لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ احتساب کے شریف ماڈل نے ملک کنگال اور قوم کو بے حال کر دیا۔ شریف برادران کے قرض نادہندگی اور کرپشن کے کیسزری اوپن نہ کیے جانے سے ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں قانون کا شکنجہ صرف کمزور کی گردن پر فٹ کرنے کیلئے ہے۔
گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے وکیل نے ملزموں کے حق میں بیان دیکر احتساب کا جنازہ نکال دیا۔ اگر نیب نے بدعنوان طبقہ کو تحفظ ہی فراہم کرنا ہے تو یہ ادارہ ختم کر دینا چاہیے۔