کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن نیشنل پلان کی ضرورت ہے: رحمان ملک
Posted on April 21, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں
Rehman Malik
لندن (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
رحمان ملک نے کہا نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے لہذا استعفیٰ مانگنا مناسب نہیں۔ پاناما لیکس سے زیادہ خطرناک رحمان لیکس آسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن نیشنل پلان تشکیل دیا جانا چاہیئے۔