کرپشن کو ختم کرنا لازم ہے، شفافیت کے کلچر کو فروغ دیئے بغیر ملک و قوم خوشحال نہیں ہو سکتے : رائو ناصر

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے صدر چودھری شہزاد انور، چیف آرگنائزر رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا امتیاز علی شاکر اور نیامت علی نمبردار آف مہدی پورنے گزشتہ روز لیبرونگ لاہور کے عہداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان سے کرپشن، دہشتگردی کا کاتمہ کرکے گڈ گورننس کے ذریعے ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ کی قیادت کا مشن ہے۔ میاں برادار کی محنت ضرور رنگ لائے گی، اللہ تعالیٰ کے حکم سے عوام خوشحال ہونگے اور پاکستان ترقی کرئے گا۔

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیدا شدہ عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، یہی وجہ ہے توانائی بحران کے پائیدار اور دیر پا حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ ملک میں پھیلی دہشتگردی اور بے روزگاری نے گزشتہ 13 سالوں میں ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا دی، جسے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا محنت طلب کام ہے۔ عوام مکمل اعتماد رکھیں اُن کی منتخب کردہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے حکومت نے مذاکرات کے دروازے کھول دئیے ہیں تاکہ تمام امن پسند قوتوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکے، لیکن مذاکرات کی حکومتی پیشکش کو کمزوری سمجھنے والے سن لیں ہم ملک دشمن عناصر کو اپنے پائوں تلے کچلنے کا عزم و حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔