کرپشن و استحصال سے نجات میں ہی مسائل کا حل ہے ‘ راجونی اتحاد

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی مملکت خدادہے جس میں نعمتوں ‘ خزانوں اور وسائل کی کمی نہیں مگر کرپشن ‘ استحصال ‘ جبر ‘ منافقت اور مفاد پرستی اس ملک و قوم کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

اگر قومی وسائل کو استحصالیوں کے قبضے سے آزاد کرا کر قومی ترقی کیلئے مختص و وقف کیا جائے اور بالائی سے نچلی سطح تک کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیا جائے تو دہشتگردی اور توانائی بحران سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیں کسی بیرونی امداد یا قرض کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تمام قومی مسائل کا حل انتہائی آسان ہوجائے گا مگر کئی عشروں سے اختیارات پر قابض استحصالی خاندان ‘ کرپٹ اشخاص اور بار بار اقتدار میں آنے والی مخصوص جماعتیں ایسا ہر گز نہیں چاہتیں کیونکہ مسائل کو برقرار رکھنا اور ان کی بنیاد پر قوم کے جذبات سے کھیلنا ہی ان کی سیاست ہے!۔