پنجاب (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔ وزیر اعلی آفس لاہور میں۔
مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ محنت، دیانت، امانت کا راستہ اپنا لیں تو تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ کرپشن پہلے برداشت کی نہ آئندہ کریں گے۔
کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کرپٹ اور بد دیانت افسران کی نشاندہی کریں، تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف طریقے سے سب انسپکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔