کرپشن مافیا کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر لڑیں گے۔ حاجی بشارت

Haji Basharat Meeting

Haji Basharat Meeting

لاہور (سدرہ علی سے) ہمیں ایک ایسی سر زمین کی ضرورت تھی جہاں ہم اسلامی نظام کو پریکٹس کر سکیں لیکن بد قسمتی سے آج تک ہم نے اس پر عمل نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین یو سی 247 کاہنہ حاجی بشارت علی رہنمائی نے گورنمنٹ سکول کی ایک تقریب کے دوران کیا مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں تعلیم در حقیقت اخلاقی تربیت کے بغیر ممکن نہیں ہم نے انہیں کتابیں رٹوانے کا عمل بنا دیا ہے۔

ان موقع پر جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا کہ حلقہ کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

پولیس افسران، ملازمین پسند اور ناپسند کو چھوڑ کر مخلوق خدا کی سچے دل سے خدمت کریں جنرل کونسلر ذولفقار قریشی کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے نزدیک سگریٹ، پان فروش کا کاروبار بند کروایا جائے گا۔

sidraalishakir@gmail.com
03226390480