گوجرانوالہ (عرفان طاہر) کرپشن ‘ناجائز چالان’ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی۔ لائسنس میرٹ پر ٹیسٹ لے کر جاری کئے جائیں’ لائسنس برانچ سے ٹائوٹ مافیا کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹریفک ریجن گوجر انوالہ محمد آصف ظفر چیمہ نے گذشتہ روز ٹریفک پولیس گجرات کے افسران و ملازمین سے دربار میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔پی آر او بلال ثاقب کے مطابق ایس ایس پی نے کہاکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کا لے شیشے والی گاڑیوں ، غیرنمونہ سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیاں، نیلی بتی او رکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائےـانہوںنے بطور چیف ٹریفک آفیسر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل مہم کو جاری رکھا جائے ۔ سی ٹی او نے کہا کہ محرم الحرام میں خصوصی طور پر عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کسی بھی مشکوک گاڑی و فرد کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں کو چاہئیے کہ ٹریفک عملہ سے تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ہماری سڑکوں پر کسی قسم کی بے قاعدگی نظر نہ آئے۔