لاہور (جیوڈیسک) وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ محکمے میں کرپشن کا دورگیا، 58 نئے انجنوں کی خریداری شفاف اور ملکی مفاد میں کی جائے گی۔ نئے انجن اسی سال نومبر سے ملنا شروع ہو جائیں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے میں کرپشن کا دور ختم ہو چکا۔ اب نئے انجنوں اور پرزہ جات کی خریداری شفاف ہو گی۔ اجلاس میں امریکہ اور چین کی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔