لاہور : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا کہ جعلی ڈگریوں پر سیاست کرنے والے ملک کی کیا تقدیر بدلیں گے وہ جنہوں نے تعلیم کو کاروبار بنا کے رکھ دیا ہے۔ جبکہ مخصوص جماعتیں ہمیشہ کی طرح جھوٹے وعدوں کی سیاست چمکانے میدان میں آگئی ہیں جنکا مقصد صرف لوٹ مار اور کرپشن کا فروغ ہے جسکے لئے نت نئے تبدلی کے جھوٹے نعرئے دیے جا رہے ہیں۔
اب شہر لاہور کے طلبہ اور نوجوان جانتے ہیں کہ کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، بدامنی اور غیر ملکی مداخلت روکنی ہے تو صالح اور باکردار قیادت کو آگے لانا ہے جو صرف جماعت اسلامی کے پاس جس پر نا کرپشن کا الزام ہے اور نا بھتہ خوری کا الزام بلکہ دشمن بھی اسکی صالح قیادت کی مثالیں دیتے نظر آتے ہیں۔
سید مستقیم معین نے کہا ہے کہ آج 11مئی کو شہر لاہور کے زندہ دل نوجوان اپنے نومنتخب قائدامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے استقبالئے میں بھر پور شریک ہوں گے۔