لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام طبقوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔
کرپشن کیخلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، انہوں نے صوبے میں شفافیت کو فروغ دیکر گڈ گورننس کی مثال قائم کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے بھی پنجاب حکومت کی شفافیت پالیسیوں کی تعریف کی ہے۔