فیصل آباد : کرپشن نے ملکی سالمیت کو دائو پر لگادیا ہے ملکی ترقی کیلئے تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کوششیں بار آور ثابت ہورہی ہیں نیب نے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ہے جس سے اداروں میں کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا تمام اداروں کو ملکر جمہوریت کو پروان چڑھانا ہوگا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرواکر عوامی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں جس کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر شپ کے امیدوار حاجی ہدایت علی انصاری نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا کے مسائل انتہائی گھمبیر ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت اور انتظامیہ اپنے طور پر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے حکومت نے ملک کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام فریقوں کو اقتصادی راہداری کو مکمل کرنے کیلئے اعتماد میں لے تاکہ پاکستان میں اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔