فیصل آباد (خصوصی رپورٹ ) کرپشن بدترین لوڈشیڈنگ جان لیوا مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا پر امن احتجاج کامیاب نہ کوئی کاروبار بند ہوا، نہ کوئی بازار بند ہوا نہ کوئی تھوڑ پھوڑ ہوئی ڈاکٹر طاہر القادری کی بات سچ ہوئی صر ف پُر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا، 11 مئی کے احتجاج کو جمہوریت پر شب خون مارنے والو ں کی باتیں غلط ثابت ہوئی۔
اصل جمہوریت نافذکرنے کی باتیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی جمہوریت کی وجہ سے ملک کا مستقبل محفوظ نہیں کرپشن کی انتہانے جعلی مینڈیٹ کا پول کھول دیا۔
11 مئی کی کال نے حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ،روڈ بند بازار بند موٹروے بند کر کے پکڑ دھکڑ کر کے عوام کو حراساںکر کے 11 مئی کی کال کو روکنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیوانوں نے پورامن عوامی احتجاج کامیاب کر دیا۔