کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے یورپی یونین میں دولت چھپانے میں مددگار ممالک کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق کوپاکستان و دیگر ممالک کے مظلوم عوام کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورتیسری دنیا کے دیگر ممالک میں مفلسی ‘ غربت ‘ بیماری ‘ جہالت ‘ بےروزگاری ‘ مہنگائی ‘ جرائم ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت ‘ قتل و غارت ‘ اخلاق باختگی اور جسم فروشی اور انسانوں کی خریدو فروخت و انسانی اسمگلنگ تک کی وجہ حکومتی وسرکاری اور حکومتی و سرکاری تعاون سے ہونے والی نجی کرپشن ہے اور ایسا صرف اسلئے ہے کہ بہت سے ممالک کرپشن کی دولت کو چھپانے کیلئے کرپٹ عناصر کی جنت کا کردار ادا کررہے ہیں اسلئے جہاں ایک جانب پانامہ لیکس سے منظر عام پر آنےو الوں اور دیگر کرپٹ عناصر کیخلاف احتساب اور ان کیخلاف دہشتگردوں جیسا سلوک ضروری ہے وہیں لوٹ مار کے ذریعے اکھٹی کی جانے والی دولت چھپانے میں مددگار ثابت ہونے والے ممالک کو بلیک لسٹ کرنا ‘ ان پر پابندیاں عائد کرنا حتیٰ کے ان کیخلاف عراق و افغانستان طرز کی نیٹو کاروائی تک ناگزیر و ضروری ہے اسلئے ٹیکس چوری کے حوالے سے یورپی یونین کا اتفاق خوش آئند ہے اور ہم یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوٹی گئی اور منتقل کی گئی تمام دولت کی ان غریب ممالک واپسی کو یقینی بناکر پاکستان اور دیگر ممالک کے مظلوم عوام پر احسان کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بیرون ملک منتقل کی گئی تمام دولت کی وطن واپسی کیلئے عدالت سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے جس کے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کو ترستی ہے اور بے تحاشہ معصوم بچے قلت خوراک اور علاج کی عدم دستیابی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں اور نجانے کتنی مائیں دوران زچگی بروقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہوجاتی ہیں جبکہ تعلیم کی قومی شرح بھی صرف اسلئے انتہائی پست ہے کہ غریب اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے قاصر ہے اور تعلیم و صحت کے بجٹ حکمرانوں کی عیاشی وخرد برد کی نذر ہوجاتے ہیں ایسے ملک سے قومی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی قانونی یا آئینی طور پر جرم ہو یا نہ ہو مگر عوام سے زیادتی اور قوم پر ظلم ہے اور عوام سے زیادتی و قوم پر ظلم پر آئین و قانون کیا کہتا ہے یہ دیکھنا سپریم کورٹ کا فریضہ ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں ملنے کے سلسلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالا ت خراب کرنا چاہتی ہے گوکہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم بلوچستان میں خراب ہوتے حالات لمحہ فکریہ ہیںاسلئے بلوچستان میں غیر ملکی قوتوں کو شکست دینے اور امن قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے کہا ہے کہ جمہوریت اورسیکولر ازم کا نام نہاد دعویدار بھارت نہ صرف کشمیریوں پر بربریت جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ بھارت کے اندر بھی انسانی حقوق کی بات کرنے والے شدت پسندوں کی سفاکیت کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ علی گڑھ یونیورسٹی میں انتہاپسند ہندو طلبا نے دو مسلمان طلبا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کو کشمیری طلبا کے ساتھ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر جہاز میں سفر کے دوران تشددکا نشانہ بناتے ہوئے انہیں گلا دباکر مارنے کی کوشش کی گئی۔ کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہے ۔ یہی وہ رویہ ہے جو بھارت کے سیکولر ازم کا پول کھول رہا ہے اور یہی وہ وقت ہے جب پاکستان بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرسکتا ہے مگر حکمرانوں بوجوہ اس جانب توجہ دینے کے بھارت سے دوستی کی خواہش میں اس موزوں ترین وقت کو ضائع کرکے پاکستان ‘ کشمیر اور دیگر ممالک کے مستقبل کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان نے ہمیشہ نہ صرف وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ و یقینی بنایا ہے بلکہ عوام الناس کو بھی ہر مشکل ومصیبت سے نجات دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور چونکہ دہشتگردی و کرپشن ایک ہی سکے کے دور خ ہیں اسلئے دہشتگردی کیخلاف صف آرا ¿ فوج نے کرپشن کیخلاف بھی جنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے فوج میں احتسابی عمل کے آغاز پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین اور فوج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے دہشتگردی کیساتھ کرپشن کیخلاف کاروائی کا آغاز کرکے قوم کو پیغام دے دیا ہے کہ فوج ہر طرح وطن عزیز کے دفاع اور عوام کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے اور اگر مقتدر طبقات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یقینا فوج دہشتگردی کیخلاف جس طرح سے صف آرا ہے اور چن چن کر دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچارہی ہے اسی طرح کرپشن کے ذریعے قومی معیشت کو سبوتاژ کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف بھی صف آراءہوجائے گی۔