راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے رابطہ دفتر سید پورروڈ میں کارکنوں کےاجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں اور ناجائز منافع خور مافیا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عام لوگوں تک منتقل نہ کرکے انہیں اس کے فائدے سے یکسر محروم اور اس حوالے سے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے
مگر حکومتی ترجمانوں کی توپوں کا رخ تحریک انصاف کے جمہوری، آئینی اور قانونی حق کو ناجائز ثابت کرنے پر ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان رات دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ کرپشن، بدعنوانی اور اقرباء پروری کے خلاف آواز اٹھانا تحریک انصاف اور عوام الناس کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے جو کسی طرح بھی جہاد سے کم نہیں۔