کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن کے ذمہ داران کیخلاف تادیبی کاروائی کیخلاف سیاسی میدان گرم کرنا اور کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے سے بچانے کیلئے جنگ کی سیاسی دھمکیاں دینا نہ تو جمہوری طرز عمل ہے ‘ نہ حب اولوطنی و عوام دوستی کا ثبوت اور نہ ہی اعلیٰ کردار و صفات کا مظاہرہ ہے اور جس نے سیاسی وفاداری میں اس طرز عمل کے ذریعے اپنی اخلاقی پستہ قامتی کا مظاہر ہ کیا ہے۔
عوام نے اسے بڑے مان اور چاؤ سے ایوان قتدار کی اس مسند پر بٹھایا تھا جس کی ذمہ داری عوامی مفادات کی نگہبانی ہوتی ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کرپشن کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی محب وطن اور عوام دوست پاکستانی شہری اس آپریشن کی مخالفت نہیں کرسکتا۔
کیونکہ کرپشن نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور قوم کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے اور افواج پاکستان نے اگر مستقبل کے تحفظ کیلئے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے تو ہر محب وطن کا فریضہ ہے کہ وہ ہر طرح سے فوج کی حمایت اور مدد کرے۔