کرپشن پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہے، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار کی حکومتوں نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کیے ، حالیہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ماضی کی حکومتوں کا تحفہ ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہاہے ، کرپشن پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے کرپشن ، بد عنوانی اور بد انتظامی پر قابو پالیا تو اس سے ملک مضبوط و مستحکم ہوگا اور اسی ہی سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، حالیہ معاشی مشکلات اور دیگر مسائل کی وجہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت کی نا قص پالیسیاں اور ان کی نا اہلی ہے۔

گزشتہ ادوار کی حکومتوں کے غیر دانشمندانہ اور غلط فیصلوں کے بھیانک نتاءج اب ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی والوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹا اور عوام کے پیسوں پر عیاشی کی اور اب جب حساب دینے کا وقت آیا ہے تو کرپشن بچاءو مہم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے ایک دوسرے کا بازو بن چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ، کرپشن کے خاتمے کے لیئے تمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ، وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کے لیئے اقدامات کررہی ہے تا کہ ادارے بنا کسی دباءو کے اپنے فراءض کو انجام دیں تاکہ کرپشن جیسے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کرپشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کریگا ، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری نسلوں کے مستقبل اور ہمارے بچوں کی بہترزندگی کا معاملہ ہے۔