ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مارچ میں کرپشن کے خلاف کراچی سے لے کر چترال تک مارچ کریں گے ،ملک میں مسلح دہشت گردی سے زیادہ سیاسی دہشت گردی خطرناک ہوگئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں کے اجتماع سےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ احتساب چاروں صوبوں میں یکساں ہونا چاہیے، کرپٹ لوگوں کو پورا سبق سکھانا چاہیے تاکہ وہ آئندہ کرپشن نہ کر سکیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرکے میاں صاحب نے ہندوستان میں بدامنی کی تحقیق کی اضافی ذمہ داری لے لی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔