کرپشن فری پاکستان تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی، اویس یاسین

Corruption

Corruption

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا کردیا ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ اس تحریک کا اختتام ایک ترقی یافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر زون میں آئے ہوئے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ’کرپشن فری پاکستان’ مہم پاکستان کی دولت لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کے لئے پھندا ثابت ہوگی۔ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکمران عوام کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے بینک اکائونٹ بھر نے میں مصروف ہیں۔

عوام کے حقوق کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے اور ملک سے کرپشن کے ناسو ر کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی وزیر یا عہدیدار پر کرپشن کا الزام تک نہیں اسلئے کرپشن کے خلاف جہاد صرف جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے اسلئے کرپشن کے خلاف ہم میدان میں ہیں اور ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھیں گے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320