کرپشن فری پاکستان پیدل مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی یوتھ بھرپور حصہ لے گی

MUHAMMAD BAKHTIAR UL HAQ KAYANI

MUHAMMAD BAKHTIAR UL HAQ KAYANI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چوبیس جولائی کو کرپشن فری پاکستان پیدل مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی یوتھ بھرپور حصہ لیگی عبدالستار ایدھی کی وفات سے پورا ملک محسن انسانیت سے محروم ہو گیاہے۔

جموں کشمیر میں حزب المجاہدین کے برحان مظفروانی کی شہادت امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہیان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کے صدر محمد بختیار الحق کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا بختیار الحق کیانی نے کہا کہ المیہ ہے کہ چند دن قبل مادرملت فاطمہ جناح کی برسی گزری لیکن سرکاری سطح ہر کوئی تقریب منعقد ہوئی نہ ہی شہریوں کیجانب سے مادرملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افسوس ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیاں اور انکی شناخت کو بھلاتے جا رہے ہیں عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیت سے ملک وقوم کا محروم ہو جانا افسوسناک بات ہے ہمیں انکی زندگی سے سبق حاصل کرتے ہوئے انسانیت اور ملک وقوم کی خدمت کو اپناشعار اپنانا ہوگا۔

بختیار کیانی نے کہا کہ چوبیس جولائی کو اپنے قائد محترم امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے ضلع بھر سے جماعت اسلامی یوتھ بھرپور شرکت کریگی اور تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔

پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے کے ہاتھ میں ہے،جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان تحریک کا ہراول دستہ ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038