کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان آج جن مسائل و مصائب اور بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام جس اذیت و تکلیف سے گزر رہے ہیں اس کی بنیادی وجوہات میں کرپشن بھی شامل ہے اسلئے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور کرپٹ عناصر کیخلاف غیر جانبدارانہ و شفاف کاروائی عوامی مطالبہ ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قومی فریضہ اور حب الوطنی کا تقاضہ بھی ہے مگر افسوس کہ جب سب ہی حمام میں ننگے ہوں تو غیر جانبداری و شفافیت ممکن نہیں رہتی ایسا ہی پاکستان میں بھی ہو رہا ہے۔
کل تک نیب کے لامحدود اختیارات کے حامی اور اس کی کاروائیوں پر ایمان کی حد تک اطمینان و یقین کا اظہار کرنے والے آج اقتدار و اختیارات کے بل پر نیب کو محض اسلئے ڈرا دھمکارہے ہیں کہ نیب نے مخالفین میں موجود کالی بھیڑوں اور عوام کو دھوکا دینے کے ساتھ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے مال بنانے والوں پر کے ساتھ حکمرانوں کی صفوں کو بھی دیمک سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور صدر محمد سلیمان راجپوت نے نیب کیخلاف وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے وہی خوفزدہ ہوگا جس کا دامن داغدار اور کردار ناپاک ہوگا شاید اسی لئے احتساب کا نظام مو ¿ثر بنانے کے نام پر نہ صرف نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ نیب افسران کو ڈرانے دھمکانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔