اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس تین کرپشن ریفرنسز عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری۔ سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ اور سیکرٹری کیخلاف بھی ریفرنس دائر۔
ریلوے حکام کے خلاف خریداریوں سے متعلق دو انکوائریاں شوائد نہ ملنے پر بند۔ نیب ایگزیکیٹیو بورڈ نے حارث اسٹیل انڈسٹری کے شیخ افضل اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر خواجہ علقمہ و دیگر کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس میں رینٹل پاور پراجیکٹ کے حوالے پیپلز پارٹی دور کے حکومتی اہلکاروں کیخلاف تفتیش شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔