کرپشن کیخلاف پیپلز پارٹی صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر باتیں کر رہی ہے۔ فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول، سقوط ڈھاکہ اور قصبہ اورنگی ٹاؤن کے شہدا کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر باتیں کر رہی ہے۔ کرپشن کے خلاف اصل تحریک ایم کیو ایم چلا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ ایم کیو ایم کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ تب ہو گا جب انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا صوبے اور وفاق دونوں کی ذمہ داری ہے۔