ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عرصہ دراز سے کرپشن کرنے والی پرنسپل کو تحفظ دینے والے ٹائوٹ مافیا نام نہاد صحافی ورکر صحافیوں پر کیچڑ اچھالنے لگے،،پ رنسپل کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے ورکر صحافیوں پر مختلف ہتھکنڈوں سے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،،پرنسپل اور اس کے حواری ٹائوٹ صحافیوں نے لاکھوں روپے کی کرپشن چھپانے کے لیے ورکر صحافیوں پر بھتہ وصولی کا الزام لگادیا،،عرصہ دراز سے کالج میں تعینات بااثر پرنسپل نے کرپشن کی انتہاء کر دی ،،سابقہ کلرک اور پرنسپل نے کالج کو جاگیر سمجھتے ہوئے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیا،، کرپشن ظاہر ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد نے سابقہ کلرک سعید احمد کی کالج کے احاطہ میں داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی نوٹیفکیشن جاری ،،ڈائریکٹر کالج نے نام نہاد ٹائوٹ صحافی کے کالج داخلہ پر پابندی لگا دی ،، ہیڈ کلرک بشارت کو کرپشن میں پرنسپل اور سابق کلرک کا ساتھ دینے پر دفتر سے فارغ کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت شامل انکوائری کا حکم صادر کر دیا،، گورنمنٹ پی ایس ٹی ڈگری کالج کمالیہ کے پرنسپل سید قطب الدین کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیاسات یوم میں رپورٹ طلب کر لی ،،سر سبز درختوں کا قتل عام کرنے والے کسی بھی معافی کے مستحق نہیں۔
بااثر پرنسپل کی کرپشن بے نقاب کرنے والے ورکر صحافی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،، شہری ،سماجی،سیاسی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں عرصہ دراز سے تعینات پرنسپل نجمہ شفیع اور سابقہ ہیڈ کلرک نے کالج کو جاگیر سمجھتے ہوئے کالج کو چار چاند لگانے والے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی سر سبز درختوں کو بے دردی سے کٹواء کر کالج کو اجاڑ کر رکھ دیا جب درختوں کو کاٹنے کیاطلاع ملی تو ور کر صحافی فوری کالج پہنچے اور تمام وقوعہ کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا مناظر اس قدر در ناک تھے کہ درختوں کو جدید مشینری سے ایسے کاٹا جا رہا تھا جیسے دوران جنگ دشمن کے گلے کاٹ رہا ہو اس سارے وقوعہ کی سر پرستی کرنے والے کالج کے احاطہ میں کرسی پر بیٹھے گزشتہ چار ماہ سے ریٹائرڈ کلرک سعید احمد سے موقف پوچھنے کی کوشش کی تو آگ بھگولہ ہوتے ہوئے پہلے انہوں نے کیمرے کی آنکھ کو بند کرنے کا کہا اور پھر موقف ایسے دیا جیسے کوئی مالک باغ میں مالی سے کام کروا رہا ہو اپنا تعارف تو انہوں نے بڑے اطمنان سے بطور اسسٹنٹ لیب کمپیوٹر کروایا سر سبز درختوں کی کٹوائی کے بارے میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں فنڈز کی کمی کے باعث پرنسپل نجمہ شفیع کے حکم پر خشک درختوں کٹواء رہے ہیں تاکہ مزید دیواریں اونچی کی جا سکیں جو کہ افسران بالا کے نوٹس میں ہے مگر افسوس کرپشن سے ہاتھ دھونے والی پرنسپل نجمہ شفیع اور سابق کلرک سعید احمد نے سر سبز درختوں کو زندہ درگور کر دیا اور قیمتی درختوں کو چند لاکھوں روپوں کے عوض اپنی حوس اور پیاس کا نشانہ بنایا آمر کی بات ہے کہ سکیورٹی خدشات کے نام پر درختوں فروخت کے بعد لاکھوں روپے وصولی کے باوجود چند ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیے میگا کرپشن کو منظر عام پر لانے والے ورکر صحافیوں نے خبروں کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے حقائق کو دبانے کی کوشش میں نام نہاد ٹائوٹ صحافی گروپ متحرک ہو گیا اور چند روپے وصوم کر کے پرنسپل نجمہ شفیع کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کرپشن کو چھپانے کی راہ ہموار کرنے کی جدو جہد شروع کر دی اور مختلف میڈیا ہائوسز اور سرکاری پلیٹ فارمز میں پرنسپل کی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹی من گھڑت درخواستیں گزارنا شروع کر دی جس کی کہانی کا دور دور تک صداقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے خبروں کی اشاعت کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں ارشد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپشن سے پردہ اٹھانے پرورکر صحافیوں کی جدو جہد کو سہرایا اور موقف اختیار کیا کہ واقعہ کا کوئی علم نہیں اور نہ کسی کو درخت کٹوانے کی اجازت دی۔
کرپشن کرنے والے تمام عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن میاں ارشد نے شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی ڈگری کالج کمالیہ سید قطب الدین کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور سات یوم کے اندر حقائق پر مبنی مصدقہ رپورٹ طلب کر لی جبکہ پرنسپل نجمہ شفیع کی کرپشن پر پردہ ڈالنے والے نام نہاد صحافی مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے پرنسپل کے ساتھ مال کمائو مہم میں مکمل ساتھ دے رہے ہیں نجمہ شفیع کی کرپشن کا پول کھولنے والے ورکر صحافیوں کو نام نہاد صحافیوں کی طرف سے شدید دبائو سامنا ہے جبکہ سائبر اور لوکل میڈیا کے ذریعے بھتہ وصولی کا کیچڑ اچھالا جا رہا ہے تاکہ کرپشن کے تمام حقائق کو چھپایا جا سکے سیاسی ،سماجی ،شہری حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر فیصل آباد ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عرصہ دراز سے تعینات کرپشن کرنے والی پرنسپل نجمہ شفیع ،سابقہ کلرک سعید احمد اور نام نہاد ٹائوٹ صحافیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے اور حقائق کو منظر عام پر لانے والے ورکر صحافیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ،،بعد ازاں تاجر تنظیموں و شہری حلقوں نے صحافیوں کی عظیم کاوش پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔