اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد نامزد چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان نے کہا ہے کہ کرپشن ایک مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے نامزد چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ وہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہوں۔ چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ وہ قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔