کرپشن کے خلاف ریکارڈ بنانے والی پارٹیاں آج کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہیں

Corruption

Corruption

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ریکارڈ بنانے والی پارٹیاں آج کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، کلر سیداں اور روات کے عوام نے مجھ سے ہمیشہ وفا کی جو حقیقت ہے حقیقت ہے میرا ہمیشہ مان ر کھا ان کے احسانات تا قیامت یاد رکھوں گا،مغرب کو اس پالیسی کو ترک کرنا ہوگا کہ ہر داڑھی رکھنے والا مرد اور ہر حجاب کرنے والی خاتون دہشتگرد ہوتے ہیں۔

اسلام اور پاکستان کے خلاف جب بھی ہرزہ سرائی ہوئی اسکا میں نے منہ توڑ جواب دیا ، چونترہ کے عوام کو اپنے نمائندے پر فخر ہونا چاہئے،نہ دو نمبر ڈگری ہے نہ کبھی لوگوں کے ساتھ منافقت کی ، علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا کر اپنی نمائندگی کا حق ادا کیا،پاکستان اور اسلام کے خلاف خواہ امریکہ ، برطانیہ یا افغانستان سے آواز اٹھی اسکا فوری ردعمل ظاہر کیا اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیکر پاکستان کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے چونترہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے واہ کیںت ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے زعما سے ملاقات کی بلدیہ ٹیکسلا کے منتخب کونسلرز ، وائس چئیرمین ، چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سے بھی ملاقات کی اور انھیں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات کیں، اس موقع پر ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، شہزادیہ سید عمران حیدر نقوی، سردار سلطان، راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدراسامہ قاضی، منتخب کونسلران، کے علاوہ لیگی اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ میں کھڑے ہوکر بات کی کہ اب اس روائت کو ختم ہونا چاہئے کہ ہر داڑھی رکھنے والا مرد اور حجاب کرنے والی خاتون دہشتگرد ہوتے ہیں مغرب کو اپنی اس پالیسی کو ختم کرنا ہوگا ،انکا کہنا تھا کہ انھوں نے سیاست مٰن کوئی ایسا شرمناک فعل نہیں کیا جس پر علاقہ عوام کو شرمندگی ہو، نا وہ جاہل ہیں نا دو نمبر ڈگری رکھتے ہیں،بلکہ چونترہ کے عوام کو تو اپنے نمائندے پر فخر ہونا چاہئے جس نے ہر فورم پر نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پاکستان اور اسلام کے خلاف پؤہرزہ سرائی کرنے والوں کی بھرپور مذمت کی اور پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038