کرپشن کی جڑیں ملک میں دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں، محمد سجاد

Muhammad Sajjad

Muhammad Sajjad

لاہور (سدرہ علی سے) کرپشن کی جڑیں ملک میں دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہیں، مقامی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت جلد منتخب نمائندوں کواختیارات منتقل کرتے ہوئے انہیں با اختیار بنائے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247 نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام مقامی مسائل کے حل کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔

محمد سجاد کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی نہ ہونے سے عوام اور بلدیاتی نمائندوں میں تاثر پایا جا رہا ہے کہ حکومت پنجاب مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں، حکومت پنجاب کو چاہئے تھا کہ حلف لینے کے بعد فور ی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کردیتی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف جناب محترم جنرل راحیل شریف صاحب پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے تا کہ مقامی سطح پر مسائل کا حل کیا جا سکے۔

Muhammad Sajjad

Muhammad Sajjad

سجاد علی شاکر
ممبر یو سی247
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480