پیرس (جیوڈیسک)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے لئے عدالت میں طلب پیرس آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کو فرانسیسی حکومتی وزیر ہونے کے دور میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے لئے عدالت نے اپنے روبرو پیش ہونے کے لئے طلب کر لیا ہے۔
ان کے وکیل یویس ریپی کیوٹ نے بتایا کہ لگارڈ کو مئی کے آخر میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ وہ اس سکینڈل میں اپنے کردار کے بارے میں سوالوں کے جواب دے سکیں جس کے تحت بدنام شخصیت برنارڈ ٹیپی کو بھاری رقم دی گئی تھی۔