گوجرانوالہ: بدچلنی کے شبہ میں باپ نے بیٹی کو چھریاں مار دیں

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) بدچلنی کے شبہ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔ راجکوٹ میں اسحاق مسیح کو شک تھا کہ اس کی بیٹی (ر) کے قریبی علاقے کے نوجوان کے ساتھ مراسم ہیں۔

جس پر اس نے کئی دفعہ پہلے بھی مارکٹائی کی، گزشتہ شام اسحاق مسیح نے اپنی بیٹی کو ماراپیٹا اور چھری کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔