کرپشن کی بدولت مسلم بازار و تمبل بازار گجرات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے
Posted on September 21, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : کرپشن کی بدولت مسلم بازار و تمبل بازار گجرات میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے ، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دوکاندار حضرات ماہانہ لیکر تجاوزات لگانے کی اجازت دے دیتے ہیں، جبکہ متعلقہ محکمہ جات کے سرکاری ملازمین و افسران بھی ماہانہ لیکر چپ سادھے ہوئے ہیں۔
ناجائز تجاوزات کی وجہ سے خواتین ، اور ضعیف العمر افراد کو بازار سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ دوکانوں کے آگے قائم کیے گئے تھڑا جات اور دیگر ناجائز تجاوزات کے ساتھ ساتھ، بازار کے اندر ریڑھی بانوں نے بھی بازار کو تنگ کر کے رکھ دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ گجرات شہر کے سب سے بڑے بازار میں سے بلا تفریق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں تا کہ شہریوں کو بازار میں آنے جانے سے مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور یہ معلوم ہو سکے کہ کیا سرکاری محکمے جاگ رہے ہیں یا کہ کرپشن میں ڈوب چکے ہیں۔