اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ فی تولہ سونا چھیالیس ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک سو اکہتر روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ دس گرام سونا چالیس ہزار ایک سو چودہ روپے کا ہو گیا چاندی کی قیمت میں دس روپے کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ چاندی چھے سو اسی روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں سترہ ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو اسی ڈالر کا ہو گیا۔