کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ سال کے مقابلے رواں سیزن اب تک کاٹن بیلز کی تعداد 10 فیصد اضافے سے 87 لاکھ بیلز تک پہنچ چکی ہے۔
کاٹن جنرز کے مطابق کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے بہتری دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے جننگ فیکٹریوں میں کاٹن بیلز کی تیاری کی رفتار بھی بڑھ رہی ہے تیار کردہ کاٹن بیلز میں 65 لاکھ گانٹھیں تو مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار بیلز ایکسپورٹ کر دی گئی ہیں۔
کپاس کی فی من قیمت بھی گزشتہ سال کے مقابلے 15 فیصد اضافے 6300 روپے فی من کی سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔