کراچی (جیوڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دروان روئی کے بھاو میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
ہفتے کے آغاز میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کپاس کی طلب میں بڑھ جانے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور ایک وقت میں سندھ میں کپاس کی قیمت 6850 روپے جبکہ پنجاب میں 7000 روپے تک جا پہنچی تھی مگر عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب مقامی مارکیٹ میں قیمتیں 200 روپے سے 300 روپے کم ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت 6550 روپے سے 6600 روپے جبکہ پنجاب میں 6750 روپے سے 6800 روپے کے درمیان طے پائی ۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق آئندہ دنوں میں روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہنے کی توقع ہے۔ فی الحال روزنہ روئی کی تقریبا 20 ہزار گانھوں کی آمد ہو رہی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لئے اگر موسم مناسب رہا تو کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 20 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتی ہے۔