روئی کے بھاؤ 6700 روپے سے 7200 روپے فی من رہے

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2013-14 کی 3 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے سے 7 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے۔

خان پور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 700 روپے فی من رہے جبکہ وہاڑی کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 925 روپے فی من پر بند ہوئے۔ احمدپور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے ادھار کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار 200 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے۔

اسی طرح میاں چنوں کی روئی کی
600 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار روپے سے 7 ہزار 100 روپے فی من رہے۔