روئی کے سودے 6 ہزار 900 روپے فی من ریکارڈ

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) 37.324اور 40 کلوگرام روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا روئی کے بھاؤ 6 ہزار 900 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے منگل کو بتایا کہ ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2013-14 کی 208 گانٹھوں کے سودے ہوئے۔

ہارون آباد کی روئی کی 208 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 900 روپے فی من پر بند ہوئے تاہم ملک کے دیگر شہروں سے روئی کے سودوں کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں، ادھر روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام میں استحکام رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 800 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے پر برقرار رہے، 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس بالترتیب 6 ہزار 955 اور 7 ہزار 443 روپے پر بند ہوئے۔