اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے مالی سال میں ملک سے روئی کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ دو ماہ میں برآمد چھ گنا بڑھ گئی۔ بھارت کی جانب سے برآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکس کے نفاذ اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آرڈرز ملنے کے بعد ملک سے روئی بھیجنے کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران چار سو ستانوے فیصد اضافے سے تین کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کی روئی برآمد کی گئی ہے جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں پچپن لاکھ ڈالر تک محدود تھی۔