روپے کی قدر میں کمی اور چین کی جانب سے طلب بڑھنے کے باعث ملک سے روئی کی برآمدات بڑھ گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق اب تک بیس ہزار بیلز چین کو بیچی جا چکی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
صوبہ سندھ میں روئی کے نرخ سو روپے اضافے سے اڑسٹھ سو روپے من کی سطح پر پہنچ گئے ہیں تاہم صوبہ پنجاب میں روئی کے نرخ بدستور سڑسٹھ سو روپے من کی سطح پر مستحکم ہے۔