کپاس کی کاشت کے رقبے میں اضافہ

Cotton

Cotton

پنجاب (جیوڈیسک)وزارت ٹیکسٹائل کے حکام کے مطابق رواں سال 76 لاکھ 48 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی۔ جس سے ایک کروڑ 41 لاکھ کپاس کی بیلز کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کی جا سکے گی۔

وزارت ٹیکسٹائل کے حکام کے مطابق رواں سال گذشتہ برس کے مقابلہ میں کپاس کی کاشت کے ہدف میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں 60 لاکھ، سندھ میں 16 لاکھ 6 ہزار، بلوچستان میں 40 ہزار اور خیبرپختونخوا میں 2 ہزار ایکڑ رقبہ پر فصل کاشت کی جائے گی۔

جس سے سیزن 2013-14 کیلئے ایک کروڑ 41 لاکھ کپاس کی بیلز کی پیداوار ممکن ہوسکے گی۔ جو گذشتہ برس کے مقابلہ میں 5.75 فیصد زائد ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب کا ہدف ایک کروڑ، سندھ کیلئے 40 لاکھ، بلوچستان کیلئے ایک لاکھ جبکہ خیبرپختونخوا کیلئے 20 ہزار بیلز مقرر کیا گیا ہے۔