کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران کپاس کی درآمدات میں 190 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی۔
یہی وجہ ہے کہ مالی سال 16-2015 کے صرف 7 ماہ کے دوران کپاس کی درآمدات 190 فیصد اضافے سے 41 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 14 کروڑ ڈالر مالیت کی کپاس درآمد کی گئی تھی۔
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے میں 31 فیصد کمی سے 96 لاکھ بیلز رہی جس میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 80 لاکھ 32 ہزار بیلز اور 3 لاکھ 58 ہزار بیلز ایکسپورٹرز نے خریدی ہیں۔