کپاس کی پیداوار کم رہنے کا خدشہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) ملک میں کپاس کی پیداوار ابتدائی اندازے سے سات لاکھ بیلز کم رہے گی۔ کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی کے جاری نظر ثانی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 19 لاکھ بیلز رہے گی۔

جبکہ اس سے پہلے ملک میں کپاس کی فصل کا ابتدائی تخمینہ ایک کروڑ چھبیس لاکھ بیلز لگایا گیا تھا۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق پچھلے سال ملک میں ایک کروڑ انتیس لاکھ بیلز پیدا ہوئی تھی۔ ملک کی مجموعی ضرورت ڈیڑھ کروڑ بیلز ہے۔