روئی کی قیمت مزید 100 روپے فی من گر گئی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) ڈالر سستا ہونے اور بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے ملک میں روئی کی قیمت مزید سو روپے فی من کم ہو گئی۔

مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمت ساڑھے چھ ہزار روپے فی من پر آ گئی ہے ، گزشتہ پانچ ہفتوں میں قیمت آٹھ سو روپے فی من گر چکی ہے۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق حکومت مقامی کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے بھارت سے درآمد پر پابندی عائد کرے جبکہ کاٹن ایکسپورٹ پر دس فیصد مراعات دیں۔