کپاس کی قیمت رواں مالی سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Cotton

Cotton

لاہور (جیوڈیسک) کپاس کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح 5800 روپے فی من پر پہنچ چکی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چئیرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی بوائی میں تاخیر اور چین ، بھارت میں اس کی قیمتیں بڑھ جانے سے مقامی سطح پر بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

گذشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 50 لاکھ ٹن رکھا گیا تھا مگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوار 35 فیصد کمی سے 97 لاکھ ٹن رہی جس میں سے 90 لاکھ بیلز ٹیکسٹائل ملوں اور ساڑھے تین لاکھ بیلز درآمد کنندگان نے خریدیں۔

جبکہ اس وقت ملک ساڑھے تین لاکھ کاٹن بیلز کا ذخیرہ موجودہ ہے۔