روئی کے نرخ سو روپے من مزید بڑھ گئے

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد سے کاٹن مارکیٹ میں جاری تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ روئی کے نرخ سو روپے من مزید بڑھ گئے۔

روئی کے نرخ نقد ادائیگی پر تہتر سو روپے جبکہ موخر ادائیگی پر ساڑھے سات ہزار روپے من ہو گئے۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق چین کو بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی برآمد کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جرمنی میں ہونے والی ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان کو پچاسی کروڑ ڈالر تک کے بر آمدی آرڈرز بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔