روئی کے نرخ میں فی من 100 روپے اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) صوبہ سندھ میں روئی کے نرخ 6 ہزار 9 سو روپے جبکہ پنجاب میں نرخ 6 ہزار 8 سو روپے من کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق رواں سیزن پاکستان کو دیگر ممالک سے بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ آرڈرز موصول ہوئے ہیں جس کے باعث ملک میں روئی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔